پاکستان

نوازشریف صدرکےساتھ پنک روم میں رکنا نہیں چاہتےتھے،شہبازشریف اورمریم نوازکہاں گئے؟

روایت کو نظرانداز کرتے ہوئے میزبان صدر وزیراعظم کو لیکر کمرہ ضیافت میں نہیں آئے جہاں تقریب کے شرکا کو وزیراعظم سے ملنے اور انہیں ہدیہ تبریک پیش کرنے کاموقع ملتا ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز) نو منتخب وزیراعظم میاں شہباز شریف حلف بردار کی تقریب میں میزبان صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ماضی کی روایت کو نظر انداز کر دیا ، وزیراعظم کو کمرہ ضیافت میں نہ جانے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہونے والی نو منتخب وزیراعظم میاں شہباز شریف کی حلف برداری کی تقریب میں ایک عجیب بات دیکھنے کو ملی میزبان صدر وزیراعظم کو کمرہ ضیافت میں نہیں لے کر گئے جبکہ وہاں پر موجود مہمان تادیر اس کمرے میں صدر اور وزیراعظم کے انتظار میں قطار بنائے کھڑے رہے اور عملے نے انہیں آکر آگاہ کیا کہ یہاں ملاقات کو موقوف کردیا گیا ہے جس سے مہمانوں کو کافی مایوسی ہوئی۔ واضح رہے کہ ایوان صدر کی پانچویں منزل پر پنک روم میں وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہوں کی تقریب شروع ہونے سے قبل لاکر بٹھادیا جاتا ہے تاکہ تقریب شروع ہونے سے عین پہلے وہ تقریب گاہ میں لائے جائیں، حلف برداری کے بعد وہ دوبارہ پنک روم میں جمع ہوتے ہیں اور وہاں سے کمرہ ضیافت آتے ہیں اس روایت میں بھی تحریف کردی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button