پاکستان

سائفر گمشدگی معاملہ، نگراں حکومت نے پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی

ٹیم میں ایڈووکیٹ شاہ خاور،رضوان عباسی اور ذوالفقار نقوی شامل ہوں گے۔ وزارتِ داخلہ نے خصوصی پراسکیوشن ٹیم کیلئے سمری وزارتِ قانون کو بھجوائی تھی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سائفر گمشدگی کے معاملہ پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں نگراں حکومت نے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے تشکیل دی جانے والی ٹیم میں ایڈووکیٹ شاہ خاور،رضوان عباسی اور ذوالفقار نقوی شامل ہوں گے۔ وزارتِ داخلہ نے خصوصی پراسکیوشن ٹیم کیلئے سمری وزارتِ قانون کو بھجوائی تھی۔ ایف آئی اے کی جانب سے خصوصی پراسکیوشن ٹیم کی سفارش کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سائفر کی گمشدگی کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ میں سائفر کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی ونگ میں تعینات ڈی آئی جی لیول کے افسران سائفر کی گمشدگی کے معاملے پر انکوائری کر رہے ہیں۔ عمران خان نے انٹرویو کے دوران سائفر کی گمشدگی کا تذکرہ کیا تھا،یہ معاملہ اس وقت دوبارہ زور پکڑ گیا جب حال ہی میں امریکی جریدے انٹرسپٹ نے نو اگست کی اپنی اشاعت میں یہ دعوی کیا کہ عمران خان نے جس سائفر کا تذکرہ کیا، اس کی ایک کاپی ان کے پاس ہے۔ جس کے بعد کئی حلقوں میں یہ سوالات اٹھنے لگے کیا اس کی اشاعت کے بعد عمران خان سچے ثابت ہوئے ہیں؟۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button