پاکستان

”بلے” کا نشان نا ہوا تو پی ٹی آئی رہنماء کیسے الیکشن لڑیں گے؟

اگر پی ٹی آئی کو انتخابی نشان ''بلا'' جاری نہ کیا گیا تو ان کی جماعت کے امیدوار آزاد حیثیت سے میدان میں اتریں گے: عمران خان کا جیل سے اہم پیغام

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی جماعت کے رہنمائوں کے لئے اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کو انتخابی نشان ”بلا” جاری نہ کیا گیا تو ان کی جماعت کے امیدوار آزاد حیثیت سے میدان میں اتریں گے۔ واضح ہو کہ عمران خان کے وکلاء نے آج ان سے اٹک جیل میں ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے اپنے کیسز سے متعلق مشاورت کے ساتھ ساتھ پارٹی رہنمائوں کے لئے ان کے ذریعے اہم پیغام بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ”بلے” کا نشان الاٹ نہ کیا تو ان کی پارٹی کے تمام رہنماء جاری کردہ انتخابی نشان پر آزاد حیثیت سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے اور اپنی حریف جماعتوں کو ٹف ٹائم دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button