پاکستان

یو اے ای کا اسٹیبلشمنٹ کو دوٹوک پیغام، عمران خان کی سیاست میں واپسی پر سوالیہ نشان لگ گیا

اگر چیئرمین تحریک انصاف کو واپس اقتدار میں لایا گیا تو وہ پاکستان کے ساتھ کسی قسم کے ترقیاتی پراجیکٹ پر کام نہیں کریں گے

لاہور(کھوج نیوز) عمران خان کی قومی سیاست میں واپسی پر سوالیہ نشان لگ گیا’ یو اے ای نے اسٹیبلشمنٹ کو دوٹوک الفاظ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی پکی پکی چھٹی کروانے کا مطالبہ کر دیا۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق یو اے ای نے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کو دوٹوک الفاظ میں پیغام دیا ہے کہ اگر چیئرمین تحریک انصاف کو واپس اقتدار میں لایا گیا تو وہ پاکستان کے ساتھ کسی قسم کے ترقیاتی پراجیکٹ پر کام نہیں کریں گے اور نہ ہی آئندہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی کسی قسم کی مدد کی جائے گی۔ واضح رہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں یو اے ای کے ساتھ پاکستان کے تعلقات خراب ہوتے جا رہے تھے لیکن چند ہی دنوں بعد دونوں ممالک کے تعلقات ٹھیک ہو گئے تھے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے یو اے ای کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button