پاکستان

شاہدرہ جلسہ میں ن لیگ کی ناکامی، نوازشریف کا پھر جلسہ کرنیکا اعلان، 10ہزار سے زائد کارکنان اکٹھا کرنے کا دعویٰ

نوازشریف نے شاہدرہ میں ایک بار پھر جلسہ کرنے کے احکامات دے دیئے، آزاد امیدوار کا نواز شریف سے جلسہ میں 10ہزار افراد لانے کا دعویٰ سامنے آگیا

لاہور(کھوج نیوز) شاہدرہ جلسہ میں مسلم لیگ ن کی بڑی ناکامی، قائد ن لیگ و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا شاہدرہ میں دوبارہ جلسہ کرنے کا اعلان، 10ہزار سے زائد کارکنان اکٹھا کرنے کا دعویٰ بھی آگیا۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی قیادت میں ہونے والے شاہدرہ جلسہ میں مسلم لیگ ن کو بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر قائد ن لیگ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہدرہ میں ایک بار پھر جلسہ کیا جائے اس جلسہ میں لوگوں کا ہجوم ہونا چاہیے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہدرہ کے ایک آزاد امیدوار نے قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف سے وعدہ کیا ہے کہ وہ ایک بار پھر شاہدرہ میں جلسہ کریں تو وہ اس مرتبہ کم از کم 10ہزار لوگ جمع کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button