پاکستان

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان، کتنے اربوں کی سرمایہ کاری کی جائیگی؟

پاکستانی حکام سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے معاشی بحران کے ختم ہونے کے لیے پرامید ' محمد بن سلمان کے دورے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری آنے کی امید ہے

لاہور(کھوج نیوز) سعودی ولی عہدہ محمد بن سلیمان کا دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا گیا ہے اور سعودی ولی عہد کتنے اربوں کی سرمایہ کاری کا اعلان کر سکتے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اور سعودی حکام نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کو حتمی شکل دے دی۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اکتوبر کے پہلے ہفتے پاکستان آئیں گے۔ پاکستانی حکام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے معاشی بحران کے ختم ہونے کے لیے پرامید ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری آنے کی امید ہے۔سعودی عرب گوادر میں آئل ریفائنری میں سرمایہ کاری کرے گا۔ نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے بھی کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جلد پاکستان آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button