پاکستان

ن لیگ نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنیوالے خواہشمند رہنمائوں کو لال جھنڈی دکھا دی

پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما ن لیگ میں شمولیت کی زحمت نہ کریں،غیر مشروط طور پر مسلم لیگ ن میں کوئی شامل ہونا چاہتا ہے تو دروازے کھولے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے دیگر سیاسی جماعتوں کے خواہشمند رہنمائوں کو لال جھنڈی دکھا کر سب کو حیران و پریشان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت نے فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما مسلم لیگ ن میں شمولیت کی زحمت نہ کریں،غیر مشروط طور پر مسلم لیگ ن میں کوئی شامل ہونا چاہتا ہے تو دروازے کھولے ہیں۔ ذرائع مسلم لیگ ن کے حوالے سے بتایا گیا کہ ہر حلقے میں مسلم لیگ ن کے پاس اپنے امید وار کی تعداد ایک سے زیادہ ہے،ہر قومی و صوبائی حلقے میں ہمارے رہنماں میں ٹکٹ لینے کا باقاعدہ مقابلہ ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کے مطابق دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کو کیسے ٹکٹ دے سکتے ہیں؟۔ گزشتہ 5 سال ڈٹ کر ن لیگ کی مخالفت کرنے والوں کیلئے ہمارے پاس جگہ نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button