پاکستان

سلیمان شہباز کی پی ٹی آئی سپورٹرز خواتین کو” flying kiss”، نئی بحث کا آغاز

سلیمان شہباز نے خواتین کو دیکھتے ہی ایک ہوائی بوسہ ان کی جانب اچھال دیا' یہ حرکت دیکھ کر خواتین کو غصہ آگیا اور انہیں کھری کھوٹی سنانے لگیں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی سپورٹر خواتین کو flying kiss دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سلیمان شہباز نے سڑک کی دوسری جانب پی ٹی آئی کی سپورٹر خواتین کو دیکھا جو ہاتھ میں پی ٹی آئی کا جھنڈا لیے کھڑی تھیں۔ سلیمان شہباز نے خواتین کو دیکھتے ہی ایک ہوائی بوسہ ان کی جانب اچھال دیا۔ یہ حرکت دیکھ کر خواتین کو غصہ آگیا اور انہیں کھری کھوٹی سنانے لگیں لیکن سلیمان مسکراتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button