پاکستان

نوازشریف کی واپسی ‘ الیکشن وقت پر ہوں گے یا نہیں؟ حامد میر کا سنسنی خیز انکشاف

اگر نوازشریف 21اکتوبر کو واپس آتے ہیں تو عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے اور اگر وہ پاکستان نہیں آتے تو الیکشن بھی آگے ہو جائیں گے: حامد میر

لاہور(کھوج نیوز) سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اگر 21 اکتوبر کو وطن واپس آ جاتے ہیں تو عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اگر اپنی مقررہ تاریخ21 اکتوبر کو وطن واپس آ جاتے ہیں تو آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر میاں نوازشریف اپنی مقررہ تاریخ پر وطن واپس نہیں آئیں گے تو الیکشن کی تاریخ آگے بڑھ سکتی ہے۔ سینئر صحافی نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کی وطن واپسی کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں کارکنوں کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں اور یہاں تک سابق وزیراعظم کے خطاب کیلئے مینار پاکستان کا انتخاب بھی کر لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button