پاکستان

سندھ، بلوچستان اور پاسکو کیلئے کتنے ٹن گندم خریدی جائیگی؟ اندر کی بات سامنے آگئی

سندھ، بلوچستان اور پاسکو کیلئے 24 لاکھ 50 ہزار ٹن گندم خریدی جائے گی جبکہ پاسکو کیلئے گندم کی خریداری کیلئے169 ارب روپے کے کیش کی منظوری بھی دی گئی

اسلام آباد (کھوج نیوز) سندھ، بلوچستان اور پاسکو کے لئے کتنے ٹن گندم خریدی جائے گی؟ اس حوالے سے ای سی سی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے متعلق اندر کی بات سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے سال 2024ء کے دوران گندم کی خریداری کے ہدف کی منظوری دے دی۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کی سمری منظور کرلی گئی۔ ذرائع نے بتایاکہ ای سی سی نے سال 2024 کے دوران گندم کی خریداری کے ہدف کی منظوری دی اور پاسکو، صوبہ سندھ اوربلوچستان کیلئے گندم کی خریداری کے اہداف مقرر کیے۔ ذرائع کے مطابق ای سی سی نے گندم خریداری کیلئے کیش کریڈٹ لمٹ کی بھی منظوری دی جبکہ گندم کی خریداری کیلئے 274 ارب روپے کیش کی منظوری بھی دی گئی، رقم بینکوں سے گندم کی خریداری اور اسٹاک کیلئے لی جائے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھاکہ سندھ، بلوچستان اور پاسکو کیلئے 24 لاکھ 50 ہزار ٹن گندم خریدی جائے گی جبکہ پاسکو کیلئے گندم کی خریداری کیلئے169 ارب روپے کے کیش کی منظوری بھی دی گئی۔ دستاویز کے مطابق سندھ 100 ارب روپے سے 10 لاکھ ٹن گندم خریدے گا، بلوچستان 5.7 ارب روپے سے 50 ہزار ٹن گندم خریدے گا۔ ای سی سی کا اجلاس گزشتہ روز ہوا تھا، تاحال اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا اور یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ ای سی سی کا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button