پاکستان

سندھی سیاستدانوں کےخلاف کاروائی،تہلکہ خیزدعویٰ کردیاگیا

نگراں وزیرِ داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا ہے کہ سندھ میں کسی سیاستدان کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔

کراچی(کھوج نیوز)سندھی سیاستدانوں کےخلاف کاروائی،تہلکہ خیزدعویٰ کردیاگیا،رپورٹ کے مطابق نگراں وزیرِ داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا ہے کہ سندھ میں کسی سیاستدان کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سندھ میں کسی کے خلاف سیاسی زیادتی نہیں کی جا رہی، صرف نیب اور کریمنل کیسز چل رہے ہیں۔

نگراں وزیرِ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں کوئی اسٹاپ لسٹ میں بھی نہیں، صوبے میں کسی کے گھر سے رقم برآمد نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سندھ میں کسی سیاستدان کے گھر چھاپہ نہیں مارا گیا۔ حارث نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ حکومت کو بدنام کرنے کے لیے افواہیں پھیلائی جا رہی ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button