پاکستان

سوات میں دھماکہ کیسے ہوا؟ ابتدائی رپورٹ نے سب کو چونکا کر رکھ دیا

پولیس نے سوات کے کبل تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی جس میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے

سوات(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)پولیس نے سوات کے کبل تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی،جس میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہونے کا زیادہ امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ رات سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والے دھماکے سے 12 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہونے کا زیادہ امکان ہے،باہر سے حملے کا ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ملا،مال خانے میں گولہ بارود کو آگ لگ گئی،دھماکے کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button