پاکستان

سینیٹر طلحہ محمود کی عبدالرحمن سے ملاقات، کیا معاملات طے پائے؟ جانیے اس خبر میں

وزیر مذہبی امور کی سیکرٹری امورزیارت مدینہ عبد الرحمن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد ' اس سال پاکستانی حجاج کو مسجد نبوی کے قریب ترین رہائشیں فراہم کرنے کی یقین دہانی

مدینہ منورہ(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور سنیٹر محمد طلحہ محمود نے سیکرٹری امور زیارت مدینہ اور نمائندہ روڈ ٹو مکہ محمد بن عبدالرحمن البیجاوی سے ملاقات کی ہے ،آئندہ حج انتظامات، زیارت مدینہ منورہ اور روڈ ٹو مکہ سہولیات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر مذہبی امور سنیٹر طلحہ محمود کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باددی اور آئندہ حج پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ،سینیٹر محمد طلحہ محمود کا مکمل گنجائش کے ساتھ عمرہ سیزن کے کامیاب انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں حرمین شریفین پر تاریخی رش تھا تاہم مثالی انتظامات دیکھنے کو ملے،اس سال پاکستانی حجاج کو مسجد نبوی کے قریب ترین رہائشیں فراہم کی جائیں گی،پاکستانی حجاج کیلئے مدینہ منورہ کی سفری سہولیات اور کھانے کے انتظامات کو جلد حتمی شکل دی جائے گی،کوشش ہے کہ سرکاری عازمین حج کی نصف تعداد کو حج سے قبل زیارت مدینہ منورہ مکمل کروائی جائے،عازمین حج ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کیلئے سعودی موبائل ایپ نسک کا استعمال سیکھ کر جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button