پاکستان

سیف اللہ کھوکھر،مریم نواز کی آنکھ کا تارا کیسے بن گئے؟

مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیف اللہ کھوکھر چیف آرگنائزر مریم نواز کی آنکھ کا تارا کیسے بن گئے،حیران کن وجہ سامنے آگئی ۔

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیف اللہ کھوکھر چیف آرگنائزر مریم نواز کی آنکھ کا تارا کیسے بن گئے،حیران کن وجہ سامنے آگئی ۔ذرائع کے مطابق سیف اللہ کھوکھر پچھلے کچھ عرصہ سے مریم نواز کی آنکھ کا تارا بنے ہوئے ہیں اور مریم نواز انھیں لاہور کے دیگر دیرینہ رہنماؤں سے زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان پر پارٹی قائد میاں نوازشریف کی آمد پر منعقد کئے گئے جلسہ عال کی تمام تیاریاں اور ذمہ داریاں سیف اللہ کھوکھر نے انجام دی تھیں۔

دوسری جانب یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سیف اللہ کھوکھر لاہور میں صوبائی اسمبلی نشستوں پر مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے خواہشمند امیدواروں سے کروڑوں روپے وصول کررہے ہیں، اس سلسلے میں ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ سیف اللہ کھوکھر نے اپنے کزن فیصل کھوکھر کو ٹکٹ دلوانے کے لئے 5 کروڑ کی خطیر رقم وصول کی ہے جس پارٹی میں بہت زیادہ تشویش پائی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button