پاکستان

نوازشریف کی ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل؟ سعد رفیق کی زبان پھسل گئی

نواز شریف کی ڈیل کا تاثر درست نہیں ہے اور کوئی ڈیل نہیں ہے، کیا نواز شریف کے مقدر میں لکھا ہے کہ انہوں نے جلاوطنی کاٹنی ہے؟کیا جھوٹے مقدمات مزید بننے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی وطن واپسی کے متعلق ایک بار پھر اسیبلشمنٹ سے ڈیل؟ ن لیگی سینئر رہنماء خواجہ سعد رفیق کی زبان پھسل گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے نواز شریف نے سیاسی سرگرمیوں کا طویل عرصے بعد دوبارہ آغاز کردیا ہے، ہم انتخابات کے لیے ہر وقت تیار ہیں، اب انتخابات کی تاریخ پر کوئی ابہام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ڈیل کا تاثر درست نہیں ہے اور کوئی ڈیل نہیں ہے، کیا نواز شریف کے مقدر میں لکھا ہے کہ انہوں نے جلاوطنی کاٹنی ہے؟کیا جھوٹے مقدمات مزید بننے ہیں۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے واپس آنا ہی تھا اور وہ صحیح وقت پر واپس آئے ہیں، جب نواز شریف گئے تھے تو وہ بیمار تھے، نواز شریف، ان کے خاندان اور جماعت نے سب سے زیادہ سزائیں کاٹی ہیں، ہم نے 2002 میں نواز شریف کے بغیر بھی الیکشن لڑا تھا اور 2018 میں ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔

سعد رفیق نے کہا کہ سب کا انتخابی نشان بیلٹ پر ہونا چاہیے، الیکشن سب نے ہی لڑنا ہے آپ فکرنہ کریں،کسی کے ہاتھ نہیں بندھے ہوئے ہونے چاہئیں، سب کو الیکشن میں برابر کو موقع ملنا چاہیے، الیکشن کا شیڈول آتا ہے تو سب نے الیکشن لڑنا ہوتا ہے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جیل میں موجود سیاستدان کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، 9 مئی کے واقعات اور سائفر کے معاملات والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جانا چاہیے، کوئی 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہے تو وہ عدالت سے ریلیف لے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی میں نے بات نہیں سنی، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر کوئی درخواست آئی تو پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button