پاکستان

بلاول وزیراعظم کی ریس کا طاقتورگھوڑا،الیکشن مشکوک،یوسف رضا گیلانی نےخدشہ ظاہرکردیا

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کی ریس کا سب سے طاقتور گھوڑا ہیں ہیں ،اس سلسلے میں پیپلز پارٹی عام انتخابات کے مقررہ تاریخ پر انعقاد کے موقع پر سب کو سرپرائز دے گی

لاہور(کھوج نیوز)بلاول وزیراعظم کی ریس کا طاقتورگھوڑا،الیکشن مشکوک،یوسف رضا گیلانی نےخدشہ ظاہرکردیا، پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم نےیوسف رضا گیالانی نے 8 فروری کے عام انتخابات پرشکوک وشہبات ظاہر کر دئے،رپورٹ کے مطابق یوسف رضا گیلانی جو گزشتہ شب ایک شادی میں شریک تھے انھوں نے کہا کہ مجھے اب بھی یقین نہیں کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے انھوں نے کہا کہ ملک کی بہت سی قوتیں سیکیورٹی وجوہات سمیت بہت سے دیگر معاملات کوجواز بناکر ایک بار پھر الیکشنز کو التوا میں ڈال سکتی ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کی ریس کا سب سے طاقتور گھوڑا ہیں ہیں ،اس سلسلے میں پیپلز پارٹی عام انتخابات کے مقررہ تاریخ پر انعقاد کے موقع پر سب کو سرپرائز دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button