پاکستان

عام انتخابات، جی ڈی اے کا ن لیگ سے اتحاد؟ پیپلز پارٹی کیلئے کڑا امتحان

صوبے کو ملنے والے ورلڈ بینک کے پیسے کہاں خرچ ہوئے کسی کو کچھ نہیں پتہ، پیپلز پارٹی کو عام انتخابات میں عوام مسترد کردینگے: سردار عبدالرحیم ' صفدر عباسی

نواب شاہ(کھوج نیوز) فروری میں ہونے والے انتخابات سے قبل جی ڈی اے اور ن لیگ میں اتحاد کی خبریں گردش کر رہی ہیں جو آنے والے دنوں میں پیپلز پارٹی کے لئے کڑا امتحان ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے کے رہنما صفدر عباسی نے کہا کہ ہم تمام جماعتوں کو اس اتحاد میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں، صوبہ سندھ کی تعلیم اور انفرااسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے’ جی ڈی اے کی پانچوں جماعتیں انتخابات میں مشترکہ طور پر حصہ لیں گی۔ سردارعبدالرحیم نے کہا کہ جی ڈی اے میں شمولیت کیلئے بہت سے لوگوں نے رابطہ کیا ہے، گزشتہ 16ماہ جی ڈی اے کی ایک خاتون رکن اسمبلی 13جماعتی اتحاد پر بھاری تھی۔ سردارعبدالرحیم نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سمیت دیگر سیاسی جماعتیں پی پی جیسے ناسور سے جان چھڑانے کیلئے متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کو ملنے والے ورلڈ بینک کے پیسے کہاں خرچ ہوئے کسی کو کچھ نہیں پتہ، سندھ میں 15سال پیسوں کے ذریعے ایک نظام مسلط رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کو عام انتخابات میں عوام مسترد کردینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button