پاکستان

سیلاب زدگان کا حق ادا کیا یا نہیں؟وزیراعظم نےسچائی کھل کربتادی

شہباز شریف نے کہاکہ معاشی ترقی کا پلان بن چکا ہے، جس میں آرمی چیف سمیت تمام پارٹیاں شامل ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان(کھوج نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ معاشی ترقی کا پلان بن چکا ہے، جس میں آرمی چیف سمیت تمام پارٹیاں شامل ہیں، اگلے الیکشن کے نتیجے میں جو بھی حکومت آئے گی سب مل کر کام کریں گے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 16 ماہ کی مدت کے دوران بے انتہا چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، تاریخ کے بدترین سیلاب نے 3 کروڑ افراد کو متاثر کیا۔

وزیر اعظم نے کہاکہ سیلاب کے دوران ہر جگہ پہنچنے کی کوشش کی، ڈیرہ اسماعیل خان کا بھی دورہ کیا لیکن آج بھی کوئی مجھ سے پوچھے کہ سیلاب زدگان کا حق ادا ہوا تو میں کہوں گا کہ نہیں ہو سکا کیونکہ ہمارے پاس اتنے وسائل ہی نہیں ہیں۔

شہباز شریف نے کہاکہ آئی ایم ایف کا معاہدہ پچھلی حکومت نے توڑا، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے سیاست بچانے کے لیے ریاست کو تباہ کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی۔

انہوں نے کہاکہ جس کے بعد ہم سب نے مل کر فیصلہ کیاکہ سیاست قربان کر لیں گے لیکن ریاست کو بچائیں گے، اس فیصلے کے لیے ہم سب مل کر ڈٹ گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button