پاکستان

وہ مجھے جیل میں ڈالیں گے؟عمران خان اشارہ دیدیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سائفر دفتر خارجہ میں محفوظ پڑا ہوا ہے جو کبھی چوری نہیں ہو سکتا

اسلام آباد(کھوج نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سائفر دفتر خارجہ میں محفوظ پڑا ہوا ہے جو کبھی چوری نہیں ہو سکتا، جو دستاویز میں نے جلسے میں لہرائی وہ سائفر کا مفہوم تھا۔ اس وقت ملک میں جنگل کا قانون ہے۔ وزیر داخلہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ مجھے جیل میں ڈالیں گے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ سائفر پر ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گا، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ مجھے سائفر کے معاملے پر جیل میں ڈالیں گے۔ اس وقت ملک میں جنگل کا قانون ہے۔ ہماری عورتوں سمیت کتنے لوگ جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اس وقت میڈیا سارا کنٹرولڈ ہے، حکومت نے سارے ٹی وی چینلز کو پی ٹی وی بنا دیا ہے، قوم ان سارے صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز کی طرف دیکھ رہی ہے جنہوں نے ہمارے دور میں آزادی صحافت کے لیے جہاد کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت تو گزر جائے گا لیکن قوم یہ یاد رکھے گی کہ کون سے لوگ آزادی صحافت کے لیے کھڑے ہوئے تھے۔ 4صحافی ملک سے باہر چلے گئے لیکن انہوں نے سمجھوتہ نہیں کیا۔ وہ کسی دباؤ میں آئے بغیر راہ حق پر قائم رہے۔ قوم ان صحافیوں کو بھی دیکھ رہی ہے جن کے ضمیر مر چکے ہیں۔

سائفر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ مجھے ایف آئی اے نے کہا ہے کہ اپنے ساتھ دستاویزات لے کر آئیں، پاکستان کے سفیر وزارت خارجہ کو خفیہ کوڈ کے اندر پیغام بھیجتے ہیں، اس کو سائفر کہتے ہیں، اس سائفر کو خفیہ رکھنا بہت ضروری ہے۔

’اگر سائفر لیکس ہو جائے تو سارے خفیہ راز پبلک ہو جائیں گے جس طرح وکی لیکس میں پبلک ہو گئے تھے، امریکی سفیر جو اپنے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کو خفیہ دستاویزات بھیجتے تھے وہ سارے وکی لیکس کے ذریعے پبلک ہو گئے تھے۔‘

عمران خان نے کہا کہ ’سائفر کو خفیہ رکھنا بہت اہم ہے، یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کیا میں نے سائفر کو پبلک کیا، جو سائفر دفتر خارجہ میں آتا ہے وہ کبھی کسی کے پاس نہیں جاتا، وہ چوری نہیں ہو سکتا، وہ فارن آفس میں پڑا ہوتا ہے۔‘

’ صدر، وزیر اعظم ، آرمی چیف، آئی ایس آئی کے چیف اور کیبنیٹ سیکریٹری کے پاس جو سائفر جاتا ہے وہ سائفر نہیں ہوتا بلکہ سائفر کا الفاظ میں لکھا ہوا مفہوم ہوتا ہے،  سائفر چوری نہیں ہوا بلکہ وہ دفتر خارجہ میں ہی پڑا ہوا ہے۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button