پاکستان

سینئرصحافی مرتضیٰ سولنگی کو نگران وفاقی کابینہ میں کونسی وزارت ملےگی؟

نگراں کابینہ کے لیے تقریباً تمام نام فائنل کرلیے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہےکہ آج کابینہ ارکان کے حلف اٹھانے کا امکان ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)سینئرصحافی مرتضیٰ سولنگی کو نگران وفاقی کابینہ میں کونسی وزارت ملےگی؟ اہم ترین خبر سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق سینئرصحافی مرتضیٰ سولنگی کو وفاقی وزیر اطلاعات بنائےجانےکا امکان ہے۔ گزشتہ روز نگراں کابینہ کی تشکیل کیلئے اہم وزارتوں کے نام سامنے آئے تھے ۔  نگراں کابینہ کے لیے تقریباً تمام نام فائنل کرلیے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہےکہ آج کابینہ ارکان کے حلف اٹھانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق گورنراسٹیٹ بینک شمشاد اختر کو وزیر خزانہ، سابق سفارتکار جلیل عباس جیلانی کو وزیرخارجہ، سرفراز بگٹی کو نگراں وزیرداخلہ، گوہر اعجاز کو وزیر صنعت و تجارت اور انیق احمد کو وزیر مذہبی اموربنائے جانے کا امکان ہے ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نگران وزیر خزانہ کے لیے گزشتہ روز سلطان علی الانہ کا نام فائنل کیا گیا تھا تاہم ان کی دہری شہریت کی وجہ سے اب نگران وزیر خزانہ کے لیے مزید دو ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ انوار الحق کا کڑ گزشتہ روز بھی اپنی کابینہ کے نا موں کو حتمی شکل نہیں دے سکے تھے اور ان کے صلاح مشورے جاری رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button