پاکستان

نوازشریف کو وطن واپسی کی گارنٹی،کیا رنا ثنااللہ کا دعویٰ درست ہے؟

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نوازشریف کی عدالتوں سے بریت طے ہے اور اُن کے لیے زیرو رسک ہوچکا ہے جبکہ اس معاملے پر ہمیں گارنٹی بھی مل چکی ہے

لاہور(کھوج نیوز)نوازشریف کو وطن واپسی کی گارنٹی،کیا رنا ثنااللہ کا دعویٰ درست ہے؟رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پرگارنٹی مل چکی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نوازشریف کی عدالتوں سے بریت طے ہے اور اُن کے لیے زیرو رسک ہوچکا ہے جبکہ اس معاملے پر ہمیں گارنٹی بھی مل چکی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت سے ریلیف ملنا مشکل ہےجبکہ الیکشن کی تاریخ آگے جانے پراسٹیبلشمنٹ آن بورڈ ہے۔ رانا ثنا اللہ نے ایک بارپھرانکشاف کیا کہ مئی 2022ء میں الیکشن کا فیصلہ ہوچکا تھا اور وزیراعظم کی الوداعی تقریر بھی تیار تھی مگر چیئرمین پی ٹی آئی کی تقریر کے بعد حکمت عملی کو تبدیل کیا اور الیکشن نہ کرانے کا فیصلہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button