پاکستان

شفقت محمود کی گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان سے خفیہ ملاقات کےچرچے

شفقت محمود نے یہ خواہش بھی ظاہر کی کہ وہ ن لیگ میں شمولیت کے آرزو مند ہیں ۔

لاہور(کھوج نیوز) سابق وفاقی وزیرشفقت محمود کی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے خفیہ ملاقات کے چرچے ،کیا معاملات ڈسکس ہوئے ؟کہانی کھل کرسامنے آگئی،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنما شفقت ت محمود نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے خفیہ ملاقات کے دوران درخواست کی وہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ان کی ملاقات کروادیں ،شفقت محمود نے یہ خواہش بھی ظاہر کی کہ وہ ن لیگ میں شمولیت کے آرزو مند ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر بلیغ الرحمان نے شفقت محمود سے وعدہ کیا ہے کہ جب بھی میاں نوازشریف وطن واپس آئیں گے وہ ان سے شفقت محمود کی ملاقات کروانے کی کوشش کریں گے،۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بیشتر رہنما اسحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں جس کے صدر علیم خان ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button