پاکستان

حساب تودینا ہوگا،اسٹیبلشمنٹ کا عمران خان کےسفارشی کو”دھوتا” جواب

ایک اہم ترین شخصیت نے اسٹیبلشمنٹ سے عمران خان کو معاف کرنے اور معاملہ رفع دفع کرنے کی درخواست کی تھی

اسلام آباد(کھوج نیوز)حساب تودینا ہوگا،اسٹیبلشمنٹ کا عمران خان کےسفارشی کو”دھوتا” جواب ،رپورٹ اور ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران کو ایک بارپھر عمران خان کے لئے "دھوتا”جواب،ذرائع کے مطابق ایک اہم ترین شخصیت نے اسٹیبلشمنٹ سے عمران خان کو معاف کرنے اور معاملہ رفع دفع کرنے کی درخواست کی تھی۔ذرائع کا قیاس ہے کہ عمران خان کی سفارش چئیرمیں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جرل ساحر شمشاد کی وساطت سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر تک پہنچائی گئی، اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کو معاف کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے سفارش کرنے والی شخصیت کو "دھوتا” جواب دیدیا۔کہا گیا ہے کہ عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے اس لئے معافی نہیں دی گئی کہ وہ سمجھتی ہے کہ عمران خان نا صرف سانحہ 9 مئی کے واقعات کے ماسٹر مائنڈ ہیں ۔

بلکہ انھوں نے اپنی وزارت عظمیٰ کے دوران تاریخ کی بدترین کرپشن کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیاذرائع کا مذیدکہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف ناقابل تردید شواہد موجود ہیں جو انھیں ملک اور قوم کا مجرم ثابت کرنے کے لئے بہت زیادہ ہیں ۔اسٹیبلشمنٹ کا ماننا ہے کہ دنیا بھر پاکستان کی ساکھ خراب کرنے میں بھی عمران خان کا بہت بڑا کردار ہے جبکہ عمران خان نے سعودی عرب اور چین جیسے دوست ممالک کو بھی ناراض کیا۔ان تمام جرائم کی وجہ سے عمران خان کو قانون کے مطابق سزا بھگتنا ہوگی۔ اور معافی دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ان سے تمام جرام کے معاملہ میں حساب کتاب دینا پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button