پاکستان

وہ کون سا سیاستدان تھا،جس کے مشورے پرڈی جی آئی ایس آئی کی تبدیلی روکی گئی؟

ندیم احمد انجم کی مدت ملازمت ماہ رواں کے اواخر میں ختم ہونے جارہی تھی تاہم اب انھیں اسی عہدے پر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایات دیدی گئی ہیں

راولپنڈی(کھوج نیوز) وہ کون سا سیاستدان تھا،جس کے مشورے پر ڈی جی آئی ایس آئی کی تبدیلی روک دی گئی،معتبع ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی ریٹائرمنٹ روک دی واضح ہو کہ ندیم احمد انجم کی مدت ملازمت ماہ رواں کے اواخر میں ختم ہونے جارہی تھی تاہم اب انھیں اسی عہدے پر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایات دیدی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی تبدیلی اور ریٹائرمنٹ روکنے کا مشورہ بیرون ملک قیام پذیر ایک اہم شخصیت نے اسٹیبلشمنٹ کو دیا تھا،یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعظم میاں شہبازشریف بھی ملک کو درپیش داخلی و خارجہ محاذ پر مسائل کی وجہ سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ایکسٹینشن دینے کے خواہش مند تھے اور انھوں نے جنرل ندیم احمد انجم کو ان کی مدت ملازمت میں توسیع دینے کی پیش کش کش بھی کی تھی جس میں موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی رضامندی بھی شامل تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button