پاکستان

آئی ایم ایف نے عوام کو ریلیف کے ساتھ کون جھٹکا دیا؟

،فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے دو ماہ میں 20 ارب روپے کا زیادہ ٹیکس جمع کیا۔ایف بی آر کی کارکردگی سے مطمئن ہو کر آئی ایم ایف نے 15 ارب روپے کی منظوری دی۔

اسلام آباد(کھوج نیوز)آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں پر کتنا ریلیف دینے پر آمادگی ظاہر کی ؟ عوام کو ریلف اور جھٹکا ساتھ ساتھ دیدیا گیا،بجلی کے 200 یونٹس تک والے صارفین کیلئے 3 سے 4 روپے ریلیف کی مںظوری دے دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف بجلی بلوں میں 15 ارب روپے کا ریلیف ینے پر راضی ہو گیا۔ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے ایف بی آر کا اہم کردار رہا،فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے دو ماہ میں 20 ارب روپے کا زیادہ ٹیکس جمع کیا۔ایف بی آر کی کارکردگی سے مطمئن ہو کر آئی ایم ایف نے 15 ارب روپے کی منظوری دی۔ جبکہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ،نگران خزانہ شمشاد اختر اور نگران وزیرِ توانائی محمد علی کی کوششیں بھی رنگ لے آئیں،ذرائع کے مطابق بجلی کے 200 یونٹس تک والے صارفین کیلئے 3 سے 4 روپے ریلیف کی مںظوری دی گئی ہے۔بجلی کے 200 یونٹس تک صارفین کیلئے ادائیگیاں مخر کرنے پر بھی ریلیف دیا گیا۔
آئی ایم ایف نے شرط عائد کی کہ بجلی کے 400 یونٹس والے صارفین کیلئے ریلیف نہیں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ مخر ادائیگیوں اور ریلیف کیلئے حتمی مںظوری دے گی۔ دستاویز کے مطابق بجلی کے بلوں میں ریلیف صرف اگست کے بلوں کیلئے ہو گا۔ بجلی کے 200 یونٹس تک کے 64 فیصد صارفین کو فائدہ ہو گا،مخر ادائیگیوں کیلئے 10 فیصد جرمانہ بھی عائد نہیں ہو گا۔ یاد رہے کہ وزارتِ خزانہ نے بجلی بلوں میں ریلیف کا نیا پلان آئی ایم ایف کو بھجوایا تھا جس کے تحت آئی پی پیز کیلئے مختص اضافی رقم کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔ بل سے اقساط وصول ہونے پر 15 ارب سے زائد کی یہ رقم واپس آئی پی پیز کیلئے مختص کی جائے گی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پلان پر وزارتِ خزانہ کے حکام دوبارہ بات کریں گے،نئے پلان میں آئی ایم ایف کو بجٹ سے باہر ریلیف نہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button