پاکستان

شہبازشریف دوبارہ وزیراعظم بننے کےخواہشمند لیکن نوازشریف وزیراعظم ہوں گے یانہیں ؟

عاصمہ شیرازی نے مذید کہا کہ ہمیں اس حقیقت کو نظرانداز نہیں کرنا چائیے کہ مسلم لیگ ن میں ووٹ بینک صرف اور صرف نوازشریف کا ہے

لاہور(ویب نیوز ) خاتون صحافی عاصمہ شیرازی نے بتادیا کے اگلے وزیراعظم نوازشریف ہوں گے یا شہبازشریف،رپورٹ کے مطابق عام انتخابات کے بعد مسلم لیگ ن میں وزارت عظمیٰ کے کون کون سے امیدوار ہوں گے؟عاصمہ شیرازی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف کی باڈی لینگوئج دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ اگلے انتخابات کے بعد بھی وزارت عظمیٰ کے عہدے پر براجمان ہونے کے خواہش مند ہیں ۔

عاصمہ شیرازی نے مذید کہا کہ ہمیں اس حقیقت کو نظرانداز نہیں کرنا چائیے کہ مسلم لیگ ن میں ووٹ بینک صرف اور صرف نوازشریف کا ہے لیکن انھیں وطن واپسی پر بہت قانونی چارہ جوئیوں کا سامنا کرنا ہے اگر نوازشریف پر عائد کئے گئے مقدمات کی اپیل کی جاتی ہے اور عدالتیں نوازشریف کی سزائیں ختم کردیتی ہے تو پھر یقینی طور پر نوازشریف کے چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button