پاکستان

شہبازشریف نےکونسا کارنامہ انجام دیا ؟صحافی حامد میرکا کھڑاک

تحریک انصاف کی حکومت ساڑھے تین سال تک قائم رہی اور شہباز شریف صرف 16ماہ تک حکومت میں تھے۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک)شہبازشریف نے اپنے دور حکومت میں کونسا کارنامہ انجام دیا کہ عوام مسلم لیگ ن کو ووٹ ڈالیں گے ،صحافی اور اینکر پرسن حامد میر نے کھڑاک کردیا ،حامد میر کہتے ہیں کہ شہباز شریف نے بطور وزیر اعظم وہ کون سا کارنامہ سرانجام دیا ہے جس کی وجہ سے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ووٹ ڈالے جانے چاہئیں؟ یہ وہ سوال ہے جو آج کل تحریک انصاف کے حامی مسلم لیگ ن والوں سیپوچھتے ہیں ۔مسلم لیگ ن والے کوئی جواب دینے کی بجائے پوچھتے ہیں کہ عمران خان نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں ایسا کون سا کارنامہ کیا کہ عوام الیکشن میں تحریک انصاف کو ووٹ ڈالیں ؟تحریک انصاف کی حکومت ساڑھے تین سال تک قائم رہی اور شہباز شریف صرف 16ماہ تک حکومت میں تھے۔دونوں حکومتوں کا تقابلی جائزہ لینا بہت مشکل ہے لیکن یہ کہناغلط نہ ہو گا کہ جتنی مہنگائی تحریک انصاف کے ساڑھے تین سال میں ہوئی اس سے زیادہ مہنگائی شہباز شریف کے سولہ ماہ میں ہو گئی۔ شہباز شریف بڑے فخر سے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نے پاکستان کو ڈیفالٹ کے خطرے سے دو چار کر دیا تھا لیکن ہم نے ریاست بچانے کیلئے اپنی سیاست کو قربان کیا اور مشکل فیصلوں کے ذریعہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچا لیا۔اس حقیقت میں کوئی شک نہیں کہ اپریل 2022 میں شہباز شریف وزیر اعظم بنے تو انہیں بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button