پاکستان

شہباز شریف نے پارٹی رہنمائوں کو 21 اکتوبر سے قبل بیرون ملک سفر کرنے سے کیوں روکا؟

تمام پارٹی رہنما 21 اکتوبر سے قبل بیرون ملک سفر نہ کریں اور نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن آنے والے پارٹی رہنما بھی پروگرام کینسل کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن)کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کیلئے پارٹی رہنماں کو 21 اکتوبر سے قبل بیرون ملک سفر نہ کرنے ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان کے اپنے وسائل سے 12ہزار میگاواٹ پیداکرکے لوڈشیڈنگ ختم کی تھی، مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں ملک میں تاریخ کی سب کم مہنگائی تھی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نوازشریف ہفتہ 21 اکتوبرکوپاکستان جائیں گے لہٰذا تمام پارٹی رہنما 21 اکتوبر سے قبل بیرون ملک سفر نہ کریں اور نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن آنے والے پارٹی رہنما بھی پروگرام کینسل کریں اور قائدمسلم لیگ ن کے استقبال کیلئے اپنے حلقوں میں وقت دیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ نواز شریف پروگرام کیمطابق 21 اکتوبرکوپاکستان پہنچیں گے اور پاکستان کے عوام ان کا والہانہ استقبال کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کا بیانیہ سابقہ ادوار کی کارکردگی ہو گی، انہوں نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور اربوں روپے کا سی پیک شروع کیا، نوازشریف ترقی کاسفروہیں سے شروع کریں گے جہاں روکاگیاتھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button