پاکستان

شہریوں پر گیس بم گرا دیا گیا، ایل پی جی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 282 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1083روپے اضافہ کیا گیا ہے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 201 روپے پر پہنچ گئی ہے

اسلام آباد(جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) شہریوں پر گیس بم گرا دیا گیا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی)کی قیمت میں 24 روپے فی کلو اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 282 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1083روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 177روپے سے بڑھ کر 201 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2092 روپے سے بڑھ کر 2374 روپے ہوگئی ہے۔ کمرشل سلنڈر کی قیمت 8049 روپے سے بڑھ کر 9132 روپے ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button