پاکستان

شہزاد اکبر نے پاکستان نہ آنے کی انوکھی وجہ بتا کر سب کو حیران کر دیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بھگوڑا نہیں، برطانیہ میں ہوں، سارے جواب دوں گا، نیب کے نوٹسز ملے، جواب دے دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ نیب انہیں بلا کر شہباز گل والا سلوک کرنا چاہتا ہے، نیب چاہے تو ویڈیو لنک پر بیان لے لے، تیار ہوں، نیب نے ابھی تک وارنٹ جاری نہیں کیے۔

لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق مشیر احتساب نے کہا کہ نواز شریف اچھے آدمی ہیں، ڈٹے رہے ہیں، اپنے بھائی شہباز شریف سے بہتر ہیں، شہباز شریف کو اب وزارت عظمیٰ کا چسکا لگ گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button