پاکستان

گردشی قرضے؛آئی ایم ایف نے پاکستان کو خبردار کردیا

آئی ایم ایف نے شرائط مکمل نہ ہونے کی صورت میں آئندہ معاہدے کے لیے بھی خبردار کر دیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) آئی ایم ایف نے پاکستان کو خبردار کر دیا ہے کہ گردشی قرضہ کنٹرول نہ کیا تو معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی۔ آئی ایم ایف نے شرائط مکمل نہ ہونے کی صورت میں آئندہ معاہدے کے لیے بھی خبردار کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شرائط پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو آئندہ معاہدے کے لیے اس سے زیادہ سخت شرائط ہوں گی۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارتِ خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان گردشی قرضہ کنٹرول کرنے کا پلان طے پا گیا، رواں مالی سال پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2340 ارب روپے پر روکا جائے گا۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے 400 ارب سے زائد جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے یہ رقم اقساط میں جاری کی جائے گی، مجموعی طور پر رواں مالی سال گردشی قرضے میں 122 ارب روپے کا اضافہ ہو گا۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ مالی سال گردشی قرضے میں کوئی اضافہ نہ ہونے کا پلان آئی ایم ایف کو دیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ گردشی قرضہ کنٹرول کرنے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور ریکوریز بہتر کی جائیں گی۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر پلان کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button