پاکستان

شیخ رشید کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

میری زندگی کا مقصد 9مئی واقعات میں ملوث افراد کو معافی دلوانا، آرمی چیف سے اس سلسلے میں بات بھی کروں گا: شیخ رشید

لاہور(کھوج نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہے؟ اس حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی جس سے قومی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اب میری زندگی کا مقصد صرف اور صرف 9مئی واقعات میں ملوث افراد کو معافی دلوانا ہے کیونکہ ان سے بہت بڑی غلطی سرزد ہوئی ہے میں اس سلسلہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بات بھی کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسان غلطی کا پتلا ہے اگر کسی سے غلطی ہو جائے تو اسے معاف کر دینا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button