پاکستان

نوازشریف کو قتل کی دھمکیاں؟کیا بینظیر بھٹو جیسا سلوک ؟ حامد میر کا سنسنی خیز دعویٰ

نوازشریف کو وطن واپسی کے بعد قتل کی دھمکیاں 'مجھے یہ ڈر ہے کہ کہیں ان کے ساتھ بھی شہید بے نظیر بھٹو جیسا حال نہ ہو اگر ایسا کچھ بھی ہوا تو ملک میں انتشار پھیل سکتا ہے

لاہور(کھوج نیوز) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور بینظیر بھٹو جیسا حال ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حامد میر کا کہنا تھا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف 4سال بعد 21اکتوبر 2023ء کو وطن واپس آئے ہیں اور انہوں نے آتے ہی مینار پاکستان میں سب سے بڑا جلسہ کر کے تاریخ رقم کر دی ہے اور انہوں نے اپنی تقریر میں اسٹیبلشمنٹ کے متعلق کوئی بیان نہیں دیا بلکہ نوازشریف نے اپنی تقریر میں صرف اور صرف ملکی معیشت کو بہتر کرنے پر زور دیا ۔ سینئر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کو وطن واپسی کے بعد قتل کی دھمکیاں بھی مل رہی ہیں اور مجھے یہ ڈر ہے کہ کہیں ان کے ساتھ بھی شہید بے نظیر بھٹو جیسا حال نہ ہو اگر ایسا کچھ بھی ہوا تو ملک میں انتشار پھیل سکتا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button