پاکستان

شیر افضل مروت آؤٹ، سنی اتحاد کونسل کےسردار حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد

بانی پی ٹی آئی نے سربراہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)شیر افضل مروت آؤٹ، سنی اتحاد کونسل کےسردار حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردئیے گئے۔رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سربراہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے حامد رضا کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو ہدایات جاری کردیں۔ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لئے نامزد کیاتھا۔

اپوزیشن اراکین زین قریشی، شیر افضل مروت اور حامد رضا نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی جس میں پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپوزیشن نے چئیرمین پی اے سی کے لیے حامد رضا کا نام اسپیکر کو تجویز کر دیا۔

اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نےکہا کہ چیئرمین پی اے سی کا انتخاب قواعد کےمطابق ہوگا، اسپیکرکا چئیرمین پی اے سی کی نامزدگی میں کوئی اختیارنہیں، یہ فیصلہ اپوزیشن نےکرنا ہے، وہ جسے مرضی چاہیں چئیرمین نامزد کریں، میں تو پارلیمانی کمیٹیوں کو معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتا ہوں۔ اپوزیشن وفد نے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف سے بھی ملاقات کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button