پاکستان

شیر افضل مروت نے خاور مانیکا کو جھوٹا قرار دے دیا

پی ٹی آئی کا پہلا جلسہ یکم دسمبر کو پشاور میں اور پارٹی جلد ملک بھر میں جلسوں کا شیڈول جاری کرے گی، اگر جلسوں میں رکاوٹ ڈالی گئی تو سپریم کورٹ جائیں گے: شیر افضل مروت

راولپنڈی(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی وکلا کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، انہوں نے جلسے ‘جلوس اور کارنر میٹنگز فوری طورپرشروع کرنیکی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا پہلا جلسہ یکم دسمبر کو پشاور میں ہوگا اور پارٹی جلد ملک بھر میں جلسوں کا شیڈول جاری کرے گی، اگر جلسوں میں رکاوٹ ڈالی گئی تو سپریم کورٹ جائیں گے۔ اس موقع شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا خاور مانیکا کابیان جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو جمہوریت کے بجائے تنزلی کی طرف لے جایا جارہا ہے، تحریک انصاف کو مائنس کرنے اور قائدین کے گھریلو معاملات پربلاجواز مداخلت کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button