پاکستان

صدرمملکت آصف زرداری نے اپنی بیٹی آصفہ کو خاتونِ اول بنانےکا فیصلہ کیوں کیا؟

صدر آصف زرداری اور آصفہ بھٹو کی تصویر وائرل ہے جس میں آصفہ بھٹو اپنی والدہ بے نظیر بھٹو سے ہو بہو مشابہت رکھتی ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو خاتونِ اول بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ آصفہ بھٹو کو خاتونِ اول کا پروٹوکول دیا جائے گا۔ وہ پہلی خاتون اول ہوں گی جو صدر کی بیٹی ہیں۔ عام طور پر خاتون اول کا درجہ اہلیہ کو جاتا ہے۔

ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب میں آصفہ بھٹو اپنے والد آصف زرداری کے ہمراہ ان کے بازو میں بازو ڈال کر چل رہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر نو منتخب صدر آصف زرداری اور آصفہ بھٹو کی تصویر وائرل ہے جس میں آصفہ بھٹو اپنی والدہ بے نظیر بھٹو سے ہو بہو مشابہت رکھتی ہیں۔ صحافی حامد میر نے آصف علی زرداری کی اپنی بیٹی کے ہمراہ تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک تصویر ہزاروں الفاظ سے بہتر ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ کردارکشی، نیب ٹرائل، جیل سے لے کر ایوان صدر تک ایک باکردار بیٹی باپ کا ہاتھ تھامے ڈنکے کی چوٹ پہ کھڑی ہے۔ کردارکشی، نیب ٹرائل ، جیل سے لے کر ایوان صدر تک ایک باکردار بیٹی باپ کا ہاتھ تھامے ڈنکے کی چوٹ پہ کھڑی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button