پاکستان

وزیرِاعظم شہبازشریف کی وفاقی کابینہ کے نام صدر مملکت کو موصول

وزیرِاعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کی تقرری کے لیے صدرِمملکت آصف علی زرداری کو نام تجویز کر دیے

اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیرِاعظم شہبازشریف کی وفاقی کابینہ کے نام صدر مملکت کو موصول ہو گئے ۔نئی وفاقی کابینہ میں بیشتر پرانے اور کچھ نئے چہرے سامنے آئے ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری آج ہی تجویز کئے گئے وفاقی وزراء اور مشیران سے ان کے عہدوں کا حلف لیں گے، وزیرِاعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کی تقرری کے لیے صدرِمملکت آصف علی زرداری کو نام تجویز کر دیے۔ وزیرِ اعظم شہبازشریف کی جانب سے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو 19 رکنی وفاقی کابینہ کے ناموں کی تجویز دی گئی ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تجویز کیا ہے کہ خواجہ آصف، احسن اقبال اور رانا تنویر کا بطور وفاقی وزراء تقرر کیا جائے۔

وزیرِ اعظم شہبازشریف کی جانب سے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو بھجوائے گئے 19 رکنی وفاقی کابین کے نام سامنے آ گئے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تقرری کے لیے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو جو 19 نام تجویز کیے ہیں ان میں محسن نقوی، محمد اورنگزیب، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا تنویر، اعظم نذیر تارڑ، عطاء تارڑ، چوہدری سالک حسین، علیم خان، جام کمال، امیر مقام، اویس لغاری، مصدق ملک، شزا فاطمہ، احد چیمہ، خالد مقبول صدیقی، قیصر شیخ اور ریاض پیرزادہ شامل ہیں۔ نئی وفاقی کابینہ کے آج سہ پہر 3 بجے حلف اٹھانے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button