پاکستان

عام انتخابات کی تاریخ، منظور وسان نے حیران کن پیشگوئی کر دی

28 جنوری 2024 الیکشن کا دن ہے'عام انتخابات میں پی پی پی اور ن لیگ میں مقابلہ سخت ہوگا: رہنماء پیپلز پارٹی منظور وسان

کراچی(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کی جانب سے دی جانے والی عام انتخابات کی تاریخ کے متعلق منظور وسان نے حیران کن پیشگوئی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء منظور وسان کا کہنا ہے کہ 28 جنوری 2024 الیکشن کا دن ہے’عام انتخابات میں پی پی پی اور ن لیگ میں مقابلہ سخت ہوگا ۔ سندھ میں پی پی پی کے خلاف تمام جماعتوں کا اتحاد بنے گا وہ ایک ساتھ الیکشن لڑیں گے، جی ڈی اے کا سندھ سے صفایہ ہوچکا ہے ۔ سندھ میں پی پی پی سوئپ کرے گی، منظوروسان نے مزید کہا کہ دیگر صوبوں میں بھی پی پی پی زیادہ سیٹیں لے گی ۔ احتساب مخصوص لوگوں کا نہیں ہونا چاہئے، احتساب سب کا ہونا چاہیے ۔پی ٹی آئی کی پوزیشن ڈان ہے۔سینئر پی پی رہنما نے مزید کہا کہ نگراں حکومت کے ذہن میں تھا کہ وہ ایک سال رہیں گے، مگر اب الیکشن کا اعلان ہوچکا ہے ۔نگراں حکومت میں مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، غریب طبقہ پریشان ہے۔

قبل ازیں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا حلقہ بندیوں سے متعلق واویلا بلا جواز ہے۔ایم کیو ایم تھپڑ بھی مارتی ہے اور روتی بھی ہے،ایم کیو ایم سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہر دور میں اقتدار میں رہی۔ رہنما پیپلز پارٹی نے پیشگوئی کی کہ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہو سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو جیل بھیجنے سے ملکی مسائل ختم نہیں ہوئے، کوئی مانے یا نہ مانے ملک میں سیاسی و معاشی بحران ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button