پاکستان

نواز شریف کو اقتدار ملا تو سب سے پہلا کام کیا کریں گے؟ سب کچھ پتا چل گیا

اقتدار ملا تو اولین ترجیح عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہو گی' خوشی ہے تمام ادارے اپنی حدود میں کام کر رہے ہیں،ماضی میں ایسا ہو جاتا تو پاکستان کی صورتحال مختلف ہوتی

لندن(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو اقتدار ملا تو سب سے پہلا کام کیا کریں گے؟ اندروانی کہانی سب کے سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے اجلاس میں شرکا سے مہنگائی کم کرنے کی تجاویز مانگیں اور پوچھا ہم اقتدار میں آ گئے تو عوام کو کیسے ریلیف دیں گے؟۔ نواز شریف نے کہا کہ خوشی ہے تمام ادارے اپنی حدود میں کام کر رہے ہیں،ماضی میں ایسا ہو جاتا تو پاکستان کی صورتحال مختلف ہوتی۔ سابق وزیراعظم نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار ملا تو اولین ترجیح عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہو گی،عوام کو ریلیف نہ دینے والا اقتدار بے سود ہو گا۔اقتدار سنبھالنے سے قبل تمام حقائق قوم سے سامنے رکھیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ ملک میں سرمایہ کاری لانے کیلئے مختلف آپشنز موجود ہیں۔ بیرونی دنیا بالخصوص دوست ممالک سے رابطے میں ہوں،رابطوں کے نتیجے میں حوصلہ افزائی پیشرفت ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ ن لیگ کے اجلاس کے دوران بیانیے اور منشور کے لیے ن لیگ کا کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ن لیگ کے قائد نواز شریف نے تمام سی ای سی ممبران سے تجویز طلب کر لیں۔7 دن کے اندر تحریری طور پرتجاویز نوازشریف کو دی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button