پاکستان

عمران خان جو مانگ رہے ہیں وہ اسٹیبلشمنٹ انھیں دے گی؟

اب جو عمران خان مانگ رہے ہیں وہ اُن کے سیاسی مخالف ، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ دینے کے لیے تیار نہیں۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عمران خان جیل میں ہیں، توشہ خان کیس کی سزا تو کالعدم ہو چکی لیکن وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے۔ اس کیس میں ضمانت مل گئی لیکن اٹک جیل سے اُن کا نکلنا ابھی ممکن نظر نہیں آتا۔ سائفر کیس میں بھی اُنہیں چند ماہ میں کوئی بڑی سزا مل سکتی ہے۔ 9 مئی کے علاوہ کچھ اور مقدمات بھی خان صاحب کا پیچھا کر رہے ہیں۔ ایسے میں نہ کوئی سیاسی جماعت عمران خان سے بات چیت کرے گی، نہ ہی حکومت اور ادارے مذاکرات کے لیے تیار ہوں گے۔

کاش عمران خان نے ماضی میں اپنے سیاسی مخالفین سے بات چیت کی ہوتی، اُن سے ہاتھ ملانے سے انکاری نہ ہوئے ہوتے۔ کاش عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد فوج اور فوجی قیادت کو اپنے نشانہ پر نہ رکھا ہوتا، اُن کو بدنام نہ کیا ہوتا، اُنہیں جانور، میر جعفر اور میر صادق نہ کہا ہوتا،9مئی کا واقعہ نہ ہوا ہوتا۔ اب جو عمران خان مانگ رہے ہیں وہ اُن کے سیاسی مخالف ، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ دینے کے لیے تیار نہیں۔ عمران خان نے بہت دیر کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button