پاکستان

عمران خان نےبہت دیرکردی،سیاست کےدروازے ہمیشہ کے لئے بند

عمران خان نے کسی بھی قسم کی ڈیل کی تردید کی اور یہ بھی کہا کہ وہ اپنے رستے سے نہیں ہٹیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) صحافی انصارعباسی نے اپنے ایک کالم میں لکا کہ عمران خان نے بہت دیر کر دی۔چیئرمین تحریک انصاف سے اٹک جیل میں ملاقات کرنے والی اُن کی لیگل ٹیم کے ایک اہم ممبر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کا یہ پیغام ہے کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کے ساتھ بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں۔ عمران خان نے کسی بھی قسم کی ڈیل کی تردید کی اور یہ بھی کہا کہ وہ اپنے رستے سے نہیں ہٹیں گے۔

دوسری طرف نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ9 مئی کو جو ہوا وہ بغاوت تھی اور اس کا ہدف موجودہ آرمی چیف اور اُن کی ٹیم تھی۔ اُنہوںنے واضح طور مئی 9 کی سازش میں شامل کسی بھی فرد کو کسی بھی قسم کی رعایت دئیے جانے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملکی قوانین کو پامال کرنے اور تشدد کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی نہ ہوئی تو ہم اس معاملہ میں فریق نظر آئیں گے۔

نگراں وزیراعظم کا یہ بیان عمران خان اور تحریک انصاف کیلئے پیغام ہے کہ نہ حکومت نہ فوج9 مئی کو بھولے ہیں اور نہ ہی بھولیں گے۔ یعنی عمران خان اور تحریک انصاف کے لیے مذاکرات کے دروازے بند ہو چکے، 9مئی کو وہ ریڈلائن کراس کی گئی جس کے بعدمذاکرات ہونا ممکن نہیں۔ چند ہفتے قبل تک تحریک انصاف پی ڈی ایم حکومت کے جانے کی دعائیں کرتی تھی اور اس امید سے تھی کہ نگراں حکومت کے آنے کے بعد تحریک انصاف کے لیے حالات بہترہوں گے، سختیاں کم ہوں گی، پکڑ دھکڑ بھی تھم جائیگی اور تحریک انصاف کے لیے الیکشن میں جانے کا ماحول بہتر ہو جائے گا۔ میں اُس وقت بھی کہتا تھاکہ مجھے تحریک انصاف کی امیدیں پوری ہوتی نظر نہیں آتیں بلکہ سختیاں مزید بڑھ سکتی ہیں کم نہیں ہو سکتیں، بالکل ویسا ہی ہوا۔ تحریک انصاف اور اس کے رہنما9 مئی کے واقعات کی سنگینی کو سمجھنے کے لیے تیار نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button