پاکستان

عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں بھی لطیف کھوسہ کی چھٹی کروا دی

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں لطیف کھوسہ اور شہبازکھوسہ کی جگہ سکندر ذوالقرنین اور سلمان صفدر وکیل مقرر کیا ہے

راولپنڈی(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں اپنے وکلا لطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ کی چھٹی کروا کر نئے وکیل مقرر کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں اپنے وکلا کو تبدیل کردیا، انہوں نے توشہ خانہ کیس میں لطیف کھوسہ اور شہبازکھوسہ کی جگہ سکندر ذوالقرنین اور سلمان صفدر وکیل مقرر کیا ہے۔ سکندر ذوالقرنین اور سلمان صفدر نے27 جنوری تک وکالت نامہ جمع کرانیکی مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت 27 جنوری اور 190 ملین پانڈ ریفرنس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے سماعت بشری بی بی کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کی اور بشری بی بی کو 30 جنوری کو پیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔ علاوہ ازیں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی تاہم ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کردی گئیں اور عدالت نے فرد جرم کے لیے 6 فروری کی تاریخ مقرر کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button