پاکستان

مریم نواز نے براہ راست بلاول اور زرداری پر تنقید کے نشتر چلا دیئے

پنجاب میں آنے والی کچھ جماعتیں ایسی ہیں جنہوں نے 15 سال حکومت کی لیکن ان کے پاس بتانے کے لیے 15 منصوبے نہیں ہیں: مریم نواز کی تنقید

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے براہ راست بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری پر تنقید کے نشتر چلا دیئے جس کے بعد ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتخابی حلقے این اے 119سنگھ پورہ لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہ نواز شریف کے 1500 منصوبے بتاسکتی ہیں، پنجاب کے عوام کو نواز شریف پر تنقید برداشت نہیں، ن لیگ کے علاوہ ساری جماعتیں ایسی ہیں جنہوں نے کچھ نہیں کیا، دیگر جماعتیں دان رات تنقیدکرتی ہیں اور الزامات لگاتی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک شخص پنجاب میں کہہ رہا ہے کہ نواز شریف نے ابھی تک منشور نہیں دیا، نواز شریف آنے والے چند دنوں میں منشور دیگا، مجھے احساس ہے کہ میں نے دن رات آپ کی خدمت کرنی ہے، نواز شریف کا منشور یہ ہے جو اوپر سے اورنج لائن ٹرین گزر رہی ہے، نواز شریف نے جو منشور دیا تھا تو اس پر عمل بھی کیا، نواز شریف کو جہاں عوام نے مینڈیٹ دیا وہاں کام کرایا، جہاں مینڈیٹ نہیں ملا وہاں بھی کام کرایا۔

چیف آرگنائزر ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے احساس ہے کہ میں نے دن رات آپ کی خدمت کرنی ہے، میں وہ امیدوار نہیں جس کو لوگ پرچی پر لکھ کر دیتے ہیں کہ ہمارے یہ مسائل ہیں، میں وہ امیدوار ہوں جوگھر سے پتا کرکے آئی ہے کہ حلقے کے کیا مسائل ہیں، میرا بس چلے تو این اے 119 کے ہرگھرکا دروازہ کھٹکھٹا کر مسائل پوچھوں، ہم لوگوں نے یہ ملک چھوڑ کر کہیں نہیں جانا، این اے 119 کے ساتھ آج کے بعد میرا نہ ٹوٹنے والا رشتہ بن گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button