پاکستان

عمران خان کوجیل میں نوازشریف کی تقریرکس کی فرمائش پردکھائی گئی؟

میاں نوازشریف نے لاہور کے مینارپاکستان گراؤنڈ میں ایک پُرہجوم اور تاریخ ساز جلسہ عام سے خطاب کیا جسے ملک کے تمام قومی نجی چینلز پر براہ راست دکھایا گیا

اڈیالہ(کھوج نیوز) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی تقریر کس کی فرمائش پر دکھائی گئی؟حیران کن خبر آگئی،ذرائع کے مطابق گزشتہ روز میاں نوازشریف نے لاہور کے مینارپاکستان گراؤنڈ میں ایک پُرہجوم اور تاریخ ساز جلسہ عام سے خطاب کیا جسے ملک کے تمام قومی نجی چینلز پر براہ راست دکھایا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹنے والے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے جیل انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ نوازشریف کی تقریر دیکھنے کے خواہشمن ہیں اس سلسلے میں انتظام کیا جائے ،ذرائع نے مزید بتایا کہ عمران خان کو ٹی وی پر نوازشریف کی تقریر دکھانے کے لئے خصوصی انتظام کردیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button