پاکستان

عمران خان کو اٹک جیل میں کیا کیا سہولیات دی گئی ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

جیل اور بیرک کی صفائی ستھرائی کا مکمل انتظام کیا گیا 'ضروری طبی سہولیات 'جیل قواعد کے مطابق ڈاکٹروں کی نگرانی میں خوراک مہیا کی جا رہی ہے: جیل ترجمان

لاہور(سپیشل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے اٹک جیل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کو دی جانے والی سہولیات کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سکیورٹی وجوہات پر جیل میں علیحدہ حصے میں رکھا گیا ہے، قانون کے مطابق ان کو ایئرکولر، چارپائی اور چھت والا پنکھا دیا جا چکا ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بیڈ میٹرس، تکیہ، ٹیبل اور دو کرسیاں بھی دی گئی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ جیل اور بیرک کی صفائی ستھرائی کا مکمل انتظام کیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو ضروری طبی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں،جیل قواعد کے مطابق ڈاکٹروں کی نگرانی میں چیئرمین پی ٹی آئی کو خوراک مہیا کی جا رہی ہے۔ ترجمان محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے مطابق عمران خان کے وکیل اور ان کی فیملی کو جیل قواعد کے مطابق ملاقات کی سہولت بھی حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button