پاکستان

عمران خان اور شہباز حکومت کے دور میں ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟ رپورٹ منظر عام پر آگئی

عمران خان اور شہباز شریف حکومت کے دور 2018 ء سے 2023ء کے دوران ملک میں ڈالر مجموعی طور پر 160.95 روپے مہنگا ہوا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان اور شہباز شریف کے دور حکومت امریکی ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟ رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق 5سالہ دورہ حکومت میں ڈالر کا بھائو کیا رہا اس حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری سے ایک روز قبل انٹربینک میں ڈالر 124.05 پیسے پر تھا۔ 2018 کے آٹھویں مہینے تک ڈالر 13.63 پیسے مہنگا ہوا تھا۔ دسمبر تک مزید 14.81 روپے مہنگا ہوکر 138.86روپے رہا۔ ڈالر سال 2019 کے جون تک 160 روپے ہوا۔ مالی سال 2020 کے اختتام پر 167.67روپے رہا۔ مالی سال 2021 کے اختتام پر 157 روپے 54 پیسے اور اپریل میں عمران دور حکومت کے اختتام پر 182.93 روپے رہا۔ شہباز دور حکومت میں مالی سال 2022 کے اختتام پر ڈالر 204 روپے 85 پیسے اور مالی سال 2023 کے اختتام پر 285 روپے ننانوے پیسے رہا۔ آج 9 اگست کو جمہوری حکومت کی مدت ختم ہونے پر ڈالر 285 روپے ہے، جمہوری دور 2018 سے 2023 کے دوران ملک میں ڈالر مجموعی طور پر 160.95 روپے مہنگا ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button