پاکستان

عمران خان کی رہائی میں تاخیر کی وجہ سردار لطیف کھوسہ: سینئر صحافی کا دعویٰ

اگر سردار لطیف کھوسہ 10 یا 15 منٹ میں اپنے دلائل مکمل کرلیتے تو اسلام آباد ہائیکورٹ 2 بجے تک فیصلہ دیے دیتی یا کم از فیصلہ محفوظ کرلیا جاتا

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی میں تاخیر کی وجہ ان کے اپنے وکیل سردار لطیف کھوسہ بنے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی مطیع اللہ جان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمعرات کو جب سماعت شروع ہوئی تو سردار لطیف کھوسہ جذبات میں آکر ڈیڑھ گھنٹہ دلائل دیتے رہے جب انہوں نے دیکھا کہ 2 بجنے والے ہیں اور ابھی الیکشن کمیشن کے وکیل نے بھی دلائل دینے تو انہیں احساس ہوا۔ سینئر صحافی نے کہا کہ ڈیڑھ بجے سردار لطیف کھوسہ چیف جسٹس عامر فاروق کو یہ کہہ کر چلے گئے کہ سپریم کورٹ میں اسی کیس کی 2 بجے سماعت ہے لہذآ میں ادھر جا رہا ہوں۔ اس کے بعد سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر گوہر نے دلائل دیے۔ مطیع اللہ جان نے کہا کہ اگر سردار لطیف کھوسہ 10 یا 15 منٹ میں اپنے دلائل مکمل کرلیتے اور پھر الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کو بھی اتنا ہی وقت ملنا تھا اور اسلام آباد ہائیکورٹ 2 بجے تک فیصلہ دیے دیتی یا کم از فیصلہ محفوظ کرلیا جاتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button