پاکستان

عام انتخابات فروری کے آخر میں یا مارچ کے شروع ہوں گے: الیکشن کمیشن

انتخابی شیڈول پر الیکشن کمیشن میں تجاویز پر غور کیا ، انتخابی شیڈول 14 دسمبر کے بعد جاری کیا جائے گا: ذرائع الیکشن کمیشن

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن فروری کے آخر میں یا مارچ کے شروع میں ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں عام انتخابات فروری کے دوسرے ہفتے میں کرائے جانے کا امکان ہے ، ذرائع الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابی شیڈول پر الیکشن کمیشن میں تجاویز پر غور کیا ، انتخابی شیڈول 14 دسمبر کے بعد جاری کیا جائے گا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کے بعد54دن میں انتخابی شیڈول سمیت دیگر کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

یاد رہے مسلم لیگ ن کے وفد نے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کا عمل جلدی مکمل کرنے کی تجاویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کا عمل 15 سے 20 دن قبل مکمل ہوسکتا ہے، نئی ووٹر لسٹوں کو ساتھ مرتب کرسکتے ہیں۔ وفد کا کہنا تھا کہ نومبرتک حلقہ بندیاں مکمل کرکیانتخابی شیڈول جاری کیاجاسکتاہے، اس عمل سے جلدی انتخابات ممکن ہوسکیں گے۔ ن لیگ نے حلقہ بندیوں کیساتھ انتخابی فہرستوں کوحتمی شکل دینے کی بھی تجویز دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button