پاکستان

عمران خان کی گرفتاری، سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بند

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا پر پابندی اس لئے لگائی گئی تا کہ ملک بھر میں انتشار نہ پھیل سکے

اسلام آباد (نیوز رپورٹر، آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آ باد سمیت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا کو جزوی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عمران خان کو رینجرز نے القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کرنے کے بعد نیب کے حوالے کر دیا جس کے بعد عمران خان کو نیب راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ۔عمران خان کی گرفتاری کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا کو جزوی طور پر بند کر دیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر اور انٹرنیٹ سروس کو اس لئے بند کیا گیا تا کہ ملک بھر جھوٹی افواہوں سے انتشار نہ پھیل سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button