پاکستان

غیر قانونی منی ایکس چینجز اور بینکرز کے گٹھ جوڑ ‘ کروڑوں ڈالرز رکھے جانے کا انکشاف

لاکرز،نجی شاپنگ مال کے ایک اپارٹمنٹ کو بھی سیل کیا گیا ، اپارٹمنٹ میں لاکھوں ڈالرکی رقم کی موجودگی کاانکشاف ہوا ہے تاہم اپارٹمنٹ میں رہائش پذیرایجنٹ فرار ہو گیا ہے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) غیر قانونی منی ایکس چینجز اور بینکرز کے گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا، بینکرز نے غیرقانونی دھندا کرنے والوں سے مل کر لاکرز بنارکھے ہیں، جس میں کروڑوں ڈالرز رکھے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ غیر قانونی منی ایکسچینج نے مختلف بینکوں سے ذخیرہ اندوزی سے متعلق گٹھ جوڑ بنا رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے اٹہتر بینکرز اور کیشیئرز اس گٹھ جوڑ میں شامل ہیں، بینکرز نے غیرقانونی دھندا کرنے والوں سے مل کر لاکرز بنارکھے ہیں، جس میں کروڑوں ڈالرز رکھے جاتے ہیں۔ ذرائع نے مزید کہا کہ لاکرزکوسیل کردیا گیا ہے جبکہ نجی شاپنگ مال کے ایک اپارٹمنٹ کو بھی سیل کیا گیا ، اپارٹمنٹ میں لاکھوں ڈالرکی رقم کی موجودگی کاانکشاف ہوا ہے تاہم اپارٹمنٹ میں رہائش پذیرایجنٹ فرار ہو گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button